غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کے واقعے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا،مریم اورنگزیب


لاہور(صباح نیوز) سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے   سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کا غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کی مذمت کی ہے

ایک بیان میں انہوں نے ، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا یے انہوں نے کہا کہ جانوروں کو آگ لگانے سے سفاکی اور ظلم کی سوچ کا اظہار ہوتا ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، معاشرے کا ہر طبقہ ایسے ظالموں کی مذمت کرے، قانون کی حکمرانی اور ایسے انتہا پسندوں کا سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا،