کراچی (صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ توانائی کو سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت توانائی سے متعلق اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے سے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔اس موقع پر وزیرِ توانائی سندھ ناصر شاہ نے بتایا کہ نئے مالی سال میں سولرائزیشن کے کام کو تیز کریں گے۔ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جن سرکاری رہائشی عمارتوں کے لوگ بل نہیں دے رہے ان کی بجلی کاٹ دی جائے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے سرکاری اداروں کے بل اگست میں ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Load/Hide Comments