کرامت علی کی مزدورتحریک کے لئے بے پناہ خدمات تھیں،پاکستان ورکرز فیڈریشن


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیاسین ،چیئرمین عبدالرحمان عاصی،صدرشوکت علی انجم،عبدالرزاق میمن،خادم علی کھوسو،حاجی ثناء الحق،حاجی انورکمال،محبوب اللہ،اسدمحمودودیگرعہدیداران نے ایگزیکٹوڈائریکٹرپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبرایجوکیشن اینڈ ریسرچ کرامت علی کی وفات پرمشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی مزدورتحریک کے لئے بے پناہ خدمات تھیں

انہوں نے مزدوروں کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگرکیااور اپنی ساری زندگی مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے وقف کردی اوروہ ہمیشہ امن کے داعی رہے ،ان کی خدمات کوہمیشہ سنہرے حروف میںیادرکھا جائے گا،ان کی وفات سے مزدور تحریک کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اور انکی کمی پوری نہیں کی جاسکتی،پاکستان ورکرزفیڈریشن غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ،اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔