کراچی(صباح نیوز)شدید گرمی میں بجلی کی اذیت ناک لوڈشیڈنگ نے زندگی مشکل بنا دی ہے۔پاکستانی عوام بنیادی ضروریات کیلئے آخر کب تک ترستے رہیں گے۔پاکستان کے وسائل کو لوٹ کر دبئی اور یورپ میں اپنی جائیدادیں بنانے والے غریبوں کا درد نہیں سمجھ سکتے۔یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے خصوصی بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ بچوں کے امتحانات کے دنوں میں بجلی کا آنا جانا انکے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔300 یونٹ مفت بجلی دینے کے دعویداروں نے بجلی کی قیمتوں میں 355 فیصد اضافہ کردیا ہے۔پاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل دیئے مگر کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں کبھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے نہیں دیا۔اور قرضوں کے بوجھ تلے دبایا۔ظلم کے نظام کو اب ختم کرنا ہوگا۔اپنے حقوق کیلئے دیانت دار قیادت کو آگے لانا ہو گا۔
Load/Hide Comments