چیمپئنزٹرافی، آئی سی سی نے پاکستان کا مجوزہ شیڈول منظورکرلیا

دبئی (صباح نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا مجوز ہ شیدول منظور کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیمپئنزٹرافی کاشیڈول آئندہ ہفتے دیگربورڈزسے شیئرکریگا، پی سی بی نے چندہفتے قبل چیمپئنزٹرافی کاشیڈول آئی سی سی کوبھجوایاتھا، چیمپئنزٹرافی کاانعقاد19فروری سے9مارچ تک کیاجائیگا، پی سی بی کوبھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان آنیکی باضابطہ بات نہیں کی گئی۔ آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا لیکن  پی سی بی کے شیڈول میں ردوبدل نہیں کیا  گیا ،

 آئی سی سی شیڈول کو دیگر سات ممالک کو اب بھجوائے گا ،  پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، انڈیا ،  ساوتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل  ہیں، مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں فائنل بھی لاہور میں ہو گا ،  بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو  اچھے اشارے مل رہے ہیں ،  بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی ،  دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں ۔ دیگر ممالک پاکستان میں شیڈولڈ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند  ہیں ،دیگر ممالک کی رضامندی کی وجہ سے بھارت کے لئے انکار مشکل ہو جائے گا