کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی تا کشمور سندھ کے عوام کی جانب سے عید پر بڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے الخدمت و جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔یہ اعتماد اگر عوام ووٹ کی صورت میں دیں تو جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ملک وقوم کی تقدیربدل سکتی ہے۔برنس روڈپرقائم چرم واجتماعی قربانی کیمپ کے دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے صوبائی امیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے لیکر غزہ تک جہاں بھی انسانیت پر کوئی مشکل گھڑی آئی تو الخدمت نے ہمیشہ آگے بڑھ کر انسانی ہمدردی کے طور پر بلافریق دیانت و امانت کے ساتھ خدمت کی ہے۔ اس عید پر بھی پورے ملک میں قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت لاکھوں مستحق خاندانوں تک پہنچایا گیا جبکہ فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے بھی الخدمت پیش پیش ہے۔الخدمت کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے عید بھی وہاں کے مہاجرین کے ساتھ گزاری ہے۔صوبائی امیرنے کارکنان کے جذبہ خدمت کی تحسین کی اورکہاکہ عیدکی خوشیوں کے تینوں دن چرم واجتماعی قربانی اورمستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں گذارنے کااجرصرف اللہ کی ذات دے سکتی ہے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور،ناظم علاقہ برنس روڈ محمّد نسیم سر،ناظم حلقہ برنس روڈ صہیب امین بھی موجود تھے۔#
Load/Hide Comments