راولپنڈی(صباح نیوز)محروم طبقہ کی بحالی حکومت و معاشرہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے خاص طور پر استحصال کا شکار بچوں کا تحفظ وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی میں عید کے پہلے روز بیورو کے زیر تحویل بچوں کے ہمراہ عید کا کیک کا ٹنے کے بعد کیا۔
اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم ستائش کی حق دار ہے کیونکہ بیورو افسران و عملہ نے خود کی پہچان کے متلاشی ان بچوں کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر خود کی پہچان بنانا چاہتے ہیں اس موقع پر ضلعی آفیسر علی عابد نقوی نے کہا کہ معاشرے اور والدین کی عدم توجہی کا ان بچوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ گھروں میں زندگی بسر کرنے والے بچوں کو حاصل ہوتے ہیں
اس موقع پر ضلعی آفیسر علی عابد نقوی نے شرکا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کے اغراض و مقاصد اور بیورو راولپنڈی کی اب تک کی کار کارکردگی کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی۔ علی عابد نقوی نے مزید بتایا کہ عید کے دوران چئیر پرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایات پر بیورو کی حفاظتی تحویل میں موجود بچے ریفریشمنٹ سٹالز، جمپنگ کیسل، جمپنگ ٹرمپلیٹ، میجک شو اور ان ڈور و آوٹ گیمز سے لطف اندوز ہوئے۔۔