نیویارک(صباح نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے، برینڈن میک مولن نے شاندار 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج مونسی نے 35 رنز بنائے، میتھیو کراس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان برینگٹن 31 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا نے جواب میں ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔