نوشہروفیروز(صباح نیوز) کراچی سے کندھ کوٹ جانیوالی مسافر بس بائی پاس پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1مسافر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اپنوں میں عید منانے کیلئے جانے والے مسافر حادثے کا شکار ہوگئے، یہ حادثہ نوشہروفیروز کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 1مسافر جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق شخص اور 10 سے زائد زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، بس کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔