مرکز اسلام قرآن و حدیث کے فروغ اور جماعت اسلامی کے تحریکی امور کا گہوارہ بنے گا،ڈاکٹر حمیرا طارق


لاہور/بھلوال(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے بھلوال میں مرکز الاسلام کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مرکز الاسلام بھلوال میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا مرکز اور معاشرے میں قرآن و حدیث کی تعلیم اور لٹریچر کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے


اس موقع پر ڈاکٹر حمیرا طارق نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرکز الاسلام کو دینی تعلیم کا گہوارہ بنا دے – علاقے کی خواتین کے ایمان میں پختگی اور ان کو اللہ کے دین کے لیے کام کرنے کی رغبت عطا فرمائیں
اس موقع پر جماعت اسلامی بھلوال کی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھیں، انہوں نے تحریکی امور کے فروغ کے لیے جماعت اسلامی کے مرکز الاسلام کی موجودگی کو شجر سایہ دار قرار دیا
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید ، ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان , نائب ناظمہ طیبہ ہاشمی اور ناظمہ سرگودھا مریم جمیلہ بھی موجود تھیں