لاہور (صباح نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ اللہ کے دین کا کام کرنے والوں کیلیے بہت سی بشارتیں ہیں ۔ یہی لوگ دین الہیہ کے قیام کی جدوجہد میں پیش پیش ہیں
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ امت کا ایک حصہ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوگا ۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو دنیا میں اللہ کے نظام کو قائم کرنے کی جدوجہد کرتے رہے ۔ تبدیلی نظام کے روڈ میپ کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں کارکن کا کام ووٹر بنانا ہے ۔ یہ ووٹر جو اصل میں ایک نظریاتی ووٹر ہے ،،یہ جماعت اسلامی کا نظریاتی کارکن بھی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ایک فلاحی حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کے حقوق کا تحفظ اور ریاست کا نظریاتی دفاع ہے
ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ امت مسلمہ متعدد ازمائشوں سے دوچار ہے – ان آزمائشوں سے نکلنے کے لیے عالمگیر اسلامی اتحاد وقت کی شدید ضرورت ہے – وطن عزیز کے قیام کے وقت مسلمانوں نے جس طرح متحد ہو کر جدوجہد کی تھی ، آج ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اسی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ تحریک کی اصل بنیاد مضبوط نظریہ ہے جس پر اجتماعیت کی عمارت کھڑی ہیہمارا مشن اور وژن واضح اہداف رکھتا ہے ہماری کوششوں کا محور فرد کی اصلاح سے حکومت کی اصلاح تک ہے۔کارکنان کے اجتماع سے ناظمہ ضلع رابعہ عامر نے بھی خطاب کیا – اس موقع پر نائب ناظمات اضلاع عیشتہ الرضیہ،طیبہ اکرم ماریہ مسعود ، راشدہ خانمفرخندہ عارف ،اسما خالد، فوزیہ جاوید نے شرکت کی