لاہور(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے معاملہ پر حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹیاں پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کے لئے قائم کی گئیں،
پنجاب کے تمام اضلاع کے لئے حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز بھی قائم کردیں،حلقہ بندی اتھارٹیز یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر ووٹرز اعتراضات نمٹائیں گی۔