الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال معیاری سہولیات کیساتھ اہل لاہور کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، امیرالعظیم


لاہور (صباح نیوز) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان میاںذکراللہ مجاہد اور الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے منصورہ ٹیچنگ ہسپتال میں منعقدہ دروزہ  فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال معیاری سہولیات کیساتھ اہل لاہور کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔

متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ بلا تفریق الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کروا سکتے ہیں۔فری میڈیکل  کیمپ11 اور 12 جون دوپہر 2بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں آنے والوں کا فری چیک اپ، فری کیلشیم ٹیسٹ، فری بلڈ شوگر ٹیسٹ، فری کولیسٹرول ٹیسٹ، فری یورک ایسڈ ٹیسٹ، فری بلڈ پریشر ٹیسٹ،فری موٹاپا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور فری ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔میڈیکل کیمپ آج بھی جاری رہے گا۔جماعت اسلامی کا یہ عزم ہے کہ ہم معاشرے کے پسے اور غریب طبقات کیلئے خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔   سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولتیں ختم کرنا قابل افسوس اور تشویشناک ہے۔نااہل حکمرانوں نے غربیوں سے علاج و معالجہ کی سہولیات تک چھین لی ہیں۔تعلیم ، امن و امان اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔حکومت اگر علاج اور تعلیم کی سہولتیں بھی فراہم نہیں کر سکتی تو اس کو حکمرانی کا کوئی حق نہیںتین سالوں میں 300 سے 500 فیصد ادویات مہنگہی کرکے غریب مریضوں کا علاج ناممکن بنادیا گیا۔ جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کے سااتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی۔

اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر انوار احمد بگوی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،، میاں ذکراللہ مجاہد ایڈمنسٹریٹر و نائب صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان، ڈاکٹر نثار احمد شاہ ڈی ایم ایس (ایڈمن)،کنسلٹنٹ ڈاکٹر صہیب اشرف،میڈیکل سٹاف اورمحمد اویس سرور مینجر مارکیٹنگ اور دیگر موجود تھے۔فری  میڈیکل  کیمپ کا مقصد مہنگائی کی ستائی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پچھلے سال 5 لاکھ سے زائد مریضوں پر60کڑور روپے سے زاید اخراجات  آئے۔یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔امیر العظیم نے اس موقع پر  الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ ، کیمپ کے سپانسرز اور فارما سیوٹیکل کمپنیزکا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیرمیں حصہ ڈالا