جلاؤ گھیراؤ کیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع


راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے خیبر پختونخواکے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔

سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔دورانِ سماعت وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی جو عدالت نے منظور کر لی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپورکیخلاف موٹروے ٹول پلازہ پرجلاؤ گھیراؤکامقدمہ تھانہ نصیرآبادمیں درج ہے۔