دولت پور(صباح نیوز)دولت پور میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ دولت پور کے علاقے قومی شاہراہ بائی پاس پر پیش آیا جہاں کراچی سے صادق آباد جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے اپنے سامنے جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق نوجوان کی شناخت علی حسن ڈاہری کے نام سے ہوئی، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ۔