اسلام آباد(صباح نیوز) آئندہ مالی کے سال کے بجٹ میں چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک اضافے کاامکان ہے، ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7 سات روپے، صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مصالحہ جات کی بیشتر آئٹمز ، چائے اور قہوہ کی پتی ، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز ، نوڈلز، پاستہ اور بچوں کے ناشتے کے اشیا جام، جیلی اور مارمالیڈ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے الیکٹرونکس کی سیکڑوں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیا، کپڑے، لیدر آئٹمز مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹشو، پیپر نیپ کنز، بچوں کے ڈائپرز، برتن،اسمارٹ واچ اور گھڑیاں مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔