لاہور(صباح نیوز) الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ سماعت سے محروم شہریوں تک بھی پہنچ گیا ، سماعت سے محروم فیملیوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔ راشن پیک میں آٹا، چینی، چاول، گھی، دالیں وغیرہ شامل تھیں۔ تقریب میں صائمہ شبیر صدر الخدمت ویمن ٹرسٹ لاہور، زرافشاں فرحین جنرل مینیجر الخدمت ٹرسٹ اور عظمی محمد علی انچارج کمیونٹی سروسز نے خصوصی شرکت کی سماعت سے محروم فیملیز میں راشن کیا تقسیم میں ڈیف ویلفئیر فاؤنڈیشن نے بھی تعاون کیا ۔
زرافشاں فرحین نے الخدمت ٹرسٹ کا تعارف پیش کیا اور سماعت سے محروم افراد کے لیے الخدمت ٹرسٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شبیر نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن زندگی کے ہر شعبہ اورہر طبقہ کی بغیر تقسیم رنگ و نسل خدمت جاری رکھے ہوئے ہے اور خصوصی افراد کی ویلفیئر کے لئے بھی کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت عین عبادت ہے اور صاحب حثیت و مخیر حضرات کو ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام عید قرباں پر بھی بڑے پیمانے پر مستخقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا تاکہ جو بہن بھائی قربانی کر نے کی استعداد نہیں رکھتے انہیں بھی عید الاضحی کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے۔