واہ کینٹ (صباح نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تنظیم نو کیلئے جامع پالیسی اور پروگرام پر کام کر رہے ہیں، تحصیل سے پنجاب لیول تک تنظیم نو جاندار ہوگی،پنجاب میں آئندہ انتخابات میں بہتر نتائج آئیں گے، گورنر پنجاب سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں،وفاق اور پنجاب میں پل کا کردار ادا کریں گے اور کارکنان کو مایوس نہیں کرے گے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ٹیکسلا پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، وفد کی قیادت ملک نجیب الرحمن ارشد، راجہ گوہر اعجاز نے کی ملک آصف محمود ،سید جابر نقوی ایڈووکیٹ، زاہد نقوی بھی ہمراہ تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں از سر نو تنظیم سازی کرے گی، 100دن کے اندر تنظیم سازی کو مکمل کیا جائے گا ، پنجاب میں تنظیم سازی کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے،تنظیم سازی میں حقیقی کارکنان کو سامنے لایا جائے گا،
سردار سلیم حیدر خان کا گورنر بننا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنان کو عزت افزائی بخشی، پارٹی کارکنا ن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں، انشااللہ مستقبل میں انے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،گورنر پنجاب وفاق اور پنجاب کے درمیان بہترین ریلیشن شپ قائم کرینگے،جس سے عوام کے مسائل بھی حل ہوئے۔