اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کس سیاستدان کے پاس سے 10ارب ڈالر برآمد کیے نیب نے 10ارب ڈالرکی ریکوری کی ہے،کہاں ہیں 10ارب ڈالر؟ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 13سال سے نیب عدالت میں کیسز بگھت رہا ہوں آج بھی کیس چل رہاہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک کیس تو 5سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پرختم کیا، جب ثبوت نہیں تھا تو کیس کیوں بنایا تھا، ان کو 5سال بعد عدم ثبوت کاپتہ چلا۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو خاص طور پر سیاستدانوں کے لیے بناگیا تھا، نیب کوپالتوں سے کام سے دور کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، نواز شریف نے مجھے سے کہاکہ آپ احتساب کمیشن کے سربراہ بنیں، میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ احتساب اس طرح سے نہیں ہوسکتا، احتساب ان کا ہوتاجوٹیکس نہیں دیتے،جوٹیکس نہ دے وہ چورہے،
سابق وزیراعظم نے بتایا کہ نواز شریف کی سوچ تھی کہ سیاستدانوں کو بدنامی سے بچایا جائے، نواز شریف نے کہاکہ ایک ادارہ بنا دیتے ہیں جو ان کا احتساب کرے ، میں نے کہا تھا کہ اگر احتساب ہوگا تو پھرسب کا ہوگا، ایسا نہیں ہوگا دوآدمی کسی کے پکڑے گئے توہماراایک بھی نہ پکڑاجائے ہم اپنے نظام انصاف کی ضرویات کو کسی صورت پورا نہیں کرسکتے، کرپشن میں لین دین والے خوش ہوتے ہیں،پکڑنا دونوں کوہی پڑیگا مجھے تحفظات تھے اس لیے میں احتساب کمیشن کا سربراہ نہیں بنا۔ اور بعد نواز شریف مان گئے تھی کہ میری بات درست تھی۔انھوں نے کہا کہ مجھے نیب سے کوئی شکایات نہیں ہے، مجھ پر جو کیسزز ہیں وہ عوام کو کیمروں کے زریعے دیکھائیں جائیں ، جیل میں اگر کوئی اپنے پیسے سیکھانا کھاتا ہے تو ضرور کھائے، ایسی شخصیات سے جیل میں سختی نہ کریں۔