وزیراعلیٰ مریم نواز اور محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات

لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کیـ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیاـ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیاـباہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیاـ

ملاقات میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ  کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا ـ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا ـ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیا گیا ـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں