بٹ خیلہ (صباح نیوز)جماعت اسلامی ملاکنڈ کے زیر اہتمام سوات موٹرے وے انٹرچینج پر ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ ٹیکس نفاذ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سوات ، دیر ، بونیر، شانگلہ اور ملاکنڈ کے کارکنوں اور قائدین سمیت ٹریڈ یونین ، بارگین سنٹرزمالکان اور عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ، مظاہرین نے تھپتی دھوپ میں مین روڈ پر کرسیاں اور دھریا ں بچھا کر دھرنا دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر و سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان ، سابق صوبائی وزیر شاہ رازخان ،سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مولانا عبدلاکبر چترال، صاحبزاہ طارق اللہ، نجم اللہ ، اعزاز الملک افکاری ، علیم باچا، شہاب حسین پین کے صوبائی سینئرنائب صدر امجد علی شاہ ، رضوان اللہ ، ٹریڈ یونین کے ضلعی صدر شاکراللہ ، ،عبدالرحیم اور دیگر مقررین نے کہا کہ پسماندگی کی وجہ سے 73 کی آئین میں ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس فری زون کی حیثیت دی گئی تھی مگر قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی ترمیم سے فری حیثیت ختم کی گئی،جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملاکنڈ ڈویژن کی سابقہ حیثیت اس وقت تک برقرار رکھا جائے جب تک یہاں کی پسماندگی ختم ہوکر عوام کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ، انہوںنے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس حوالے سے اسمبلی فلور پر اواز اٹھائیں ورنہ ملاکنڈ کے عوام انہیں کبھی معاف نہیںکرینگے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہیگا جب تک انہیں حاصل نہیں کیا جاتا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments