ملک بھر میں ایک ہی دن 91 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکارہوئے،این سی او سی


اسلام آباد(صباح نیوز)این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایک دن میں مزید 91ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت ایک ہزار247ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہیں۔ کورونا کے باعث اب تک 19ہزار 328ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے اب تک 17ہزار 873ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو چکے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں سب سے زیادہ ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے۔ سندھ میں اب تک کورونا سے 6ہزار 383ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہو چکے جبکہ کورونا سے اب تک 174ہیلتھ کئیر ورکرز انتقال کر چکے ہیں۔