کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ سے والد کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی رہنماء اسداللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی قیادت میں وفد نے لاڑکانہ پہنچ کر والد کی وفات پر تعزیت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثناء جماعت اسلامی ضلع عمر کوٹ کے جنرل سیکریٹری خلیل احمد کھوکھر، سانگھڑ کے سابق امیر ضلع رفیق احمد منصوری، طفیل احمد، ارشاد ظفر بخاری،ضلع نوشہروفیروز سے ندیم غوری، ابومجاہد بھرٹ، سمیع اللہ بھرٹ، محمد موسیٰ ملاح، ٹھٹہ سے الطاف احمد ملاح اور آصف یاسین نے ٹنڈوالہیار سے لاڑکانہ پہنچ کر قیم صوبہ سے والد کے وفات پر تعزیت کی۔