کراچی( صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں ارشاد احمد عارف صدر، انور ساجدی نائب صدر، اعجاز الحق جنرل سیکریٹری ،غلام نبی چانڈیو ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں صحافت کی آزادی اور نظریاستی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت مظلوم عوام کی دادرسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سندھ کے امیر نے مزید کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اسلئے سی پی این ای کو جمہوریت کی بالادستی،آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
Load/Hide Comments