لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتا ل سے ڈسچارج کرکے واپس جیل بھیج دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد 5 روز سروسز ہسپتا ل میں زیرعلاج رہیں، ان کی طبیعت اب مکمل ٹھیک ہے،اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں علاج کے دوران یاسمین راشد کی نواسی انہیں ملنے آئی تھی، یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز ہسپتال لایا گیا تھا۔میڈیکل بورڈنے کہا کہ یاسمین راشد کو معدے اور ڈی ہائیڈریشن کے مسائل تھے ، ان کی رپورٹس بہتر آئی ہیں۔