ملی یکجہتی کونسل سندھ کا ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی(صباح نیوز)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ ،جنرل سیکریٹری قاضی احمد نورانی ودیگر ذمہ داران نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا ساتھیوں سمیت شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدری کی شہادت کا واقعہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کیلئے صدمہ کا باعث ہے، ایرانی صدر کی شہادت پوری امت کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے دنیا کو آگاہ کیا جائے نیز ایران پر امریکی پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ آئندہ اسطرح کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں نے مرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔