اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی


کراچی(صباح نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لئے 169 رنز کا ہدف دیا۔پشاور زلمی کی جانب سے  شیرفانے ردرفورڈ 70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے،بین کٹنگ 26 جبکہ کپتان شعیب ملک نے 26 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  حسن علی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور  فہیم اشرف نے  1،1 وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی کی جانب سے دیا ہوا ہدف اسلام آباد نے  16 ویں اوور مین 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  ایلکس ہیلس 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا،پال اسٹریلینگ 57 جبکہ رحمان اللہ گرباز  27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ہدف کے تعاقب مین ایک وکٹ گنوائی جو کہ وہاب ریاض نے پال اسٹریلینگ کو رن آٹ کیا۔پال اسٹریلینگ کو شاندار اننگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پی ایس ایل کا چھٹا میچ آج کراچی اور لاہور کے درمیان کھیلا جائے گا۔