لاہور(صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے ، اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں ذلیل نہ کریں ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے اس کود یکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے، ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے،ہم کئی ماہ سے عدالت آ رہے ہیں ادھر جج ہی نہیں ، ہائیکورٹ سے کہتی ہوں کہ یہ تماشا بند کرا دیں۔علیمہ خان نے کہا کہ پولیس ہم پر ظلم کرنے کے لئے نہیں ہماری حفاظت کے لئے ہے،اللہ کی عدالت میں سب ججز نے جواب دینا ہے۔