اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغیزستان جائیں گے۔دونوں وزرا کل علی الصبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔وزیراعظم ہفتہ پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے۔
صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلبا کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ بشکیک میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبا کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے.نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے.