بنوں(صباح نیوز)اقوام منڈان نے ویال منڈان کی صفائی اور فنڈ کی منظوری کیلئے ایکا کرلیا عدم صفائی و فنڈ کی عدم دستیابی پر ہزاروں کنال زمینیں بنجر ہونے کا خدشہ ہے
اس سلسلے میں اقوام منڈان کا جرگہ منعقد ہوا جس سے حاجی فراز خان،حاجی ولی آیاز خان،حاجی جہانزیب خان،جدون اقبال،ملک مقصول خان،ملک اکبر علی خان،نثار ایڈوکیٹ،حاجی دلاسہ خان،سابق ناظم عابد خان و دیگر نے خطاب کیا۔
اُنہوں نے کہاکہ اقوام منڈان کی ہزاروں کنال زمینیں بنجر ہورہی ہیں صفائی نہ ہونے اور فنڈ کی عدم منظوری کی وجہ سے ہماری زمینوں کو پانی میسر نہیں ہورہا لہٰذا ویال منڈان کی صفائی کی جائے اور اس کے لئے فنڈ کی منظوری کو یقینی بنایا جائے ویال منڈان کی صفائی وغیرہ کیلئے ٹھیکہ اقوام منڈان کو دیا جائے تاکہ اقوام منڈان بغیر کسی معاوضے ویال منڈان کی صفائی اچھے طریقے سے کرسکے۔
جرگے میں طے کیا گیا کہ ٹھیکے اور فنڈ کے حصول میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔