بھارتی حکومت کے5 اگست 2019 کے فیصلوں سے سخت ناراض ہیں. محبوبہ مفتی

 سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی حکومت کے5 اگست 2019 کے فیصلوں سے سخت ناراض ہیں اور انہوں نے ان فیصلوں کو قبول نہیں کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019میںجو کچھ کیا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا اور اسے دفعہ 370کو ایک دن بحال کرناہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل بے یقینی کی صورتحال ہے، بی جے پی نے علاقے کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ، بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جیلوں میں بند ہے اور کوئی بھی انکے بارے میں بات نہیں کرتا۔