بھارت کا ایل او سی کے قریب سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعوی

 سری نگر: بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے قریب سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جموں کے کھڈ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول(یل او سی) کے نزدیک ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے شہری کا نام ذاکر خان ہے  ذاکر خان ذہنی طور پر معزور ہے  اس نے اپنی عمر 35 بتائی ہے اور کراچی، پاکستان کا رہنے والا ہے۔ دریں اثنا اس ضمن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر  ایگریس اینڈ انٹرنل موومنٹ آرڈیننس کے تحت کھڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔