مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے وفد کی وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیرمقام سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں کشمیر کی سینئر قیادت نے ملاقات کی۔

اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر بھر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا-ملاقات میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر ،سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل چودھدری طارق فاروق ، نائب صدور چوہدری محمد عزیز ، ڈاکٹر نجیب نقی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الخالق وصی، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی نے شرکت کی-

اجلاس میں متفقہ طور اتفاق کیا گیا کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں بھر پور کردار کرینگے اور ایکشن کمیٹی والوں سے بات چیت کی جائے گی ۔وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو مسئلہ کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے مسائل کو اپنا سمجھتے ہیں اور ہم سے جو بھی ہوسکتا ہے مثبت کردار ادا کرینگے۔

اجلاس میں آزاد جموں کشمیر حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔بعد ازاں اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر اے ایس آئی عدنان قریشی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، اجلاس میں شہید ہونے والے اے ایس آئی کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔