مظفرآباد( صباح نیوز) آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کئی شہروں میں موبائل سروس متاثر ہے۔
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کے باعث بھمبر میں انٹرنیٹ کی سروس، باغ میں انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند ہے جبکہ میرپورآزادکشمیر میں تمام موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی ہے تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔