مظفرآباد(صباح نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے دونوں فریقین تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتائج حکومت اور عوام دونوں کے لیے نقصان دہ ہوں گے حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کا از سر نو جائزہ لے اور عوام کو موجودہ حالات سے نکالے عوامی ایکشن کمیٹی بھی آنا کا مسلہ نہ بنائے معاملات کو حل کی طرف جانا چاہیے گلگت بلتستان کے عوام کو کس طرح سسستی بجلی ملتی ہے اور آٹا کس طرح ملتا ہے آزاد کشمیر کے وسائل بھی جی بی سے زیادہ ہیں تو پھر مشکل کس جگہ ہے اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے وہ عوام کا ہو یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا دونوں طرح نقصان ریاست کا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور طاقت کے استعمال کے خلاف ہے عوامی ایکشن کمیٹی بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آئے.
انہوں نے کہا کہ ریاست انتشار کا محتمل نہیں ہو سکتی کسی جانب سے غیر زمداری موجودہ حالات میں بارود پر ماچس کی تیلی ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حالات کو اس نہج پر نہیں جانے دینا چاہیے تھا کہ معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچتے انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی خود آگے بڑھ کر عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت سے رابطہ کرے تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے اس خطہ میں مکار دشمن پر سر پر بیٹھا جو موقع کی تلاش میں ہے اور ہمیں دشمن کو کوئی موقع نہیں دینا چاہئے