مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے محاصرے اورآپریشنز تیز،عام زندگی متاثر


سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر میں قا بض بھارتی انتظامیہ نے پارلیمانی انتخابات کے دوران نام نہاد سکیورٹی کے نام پر مختلف علاقوںمیں تلاشی کی کارروئی کا سلسلہ تیز کر دیا ، مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

کے پی آئی کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے دوران نام نہاد سکیورٹی کے نام پر قابض بھارتی فوج کی جانب سے مختلف علاقوں کا محاصرہ جاری ہے اور تلاشی آپریشنزتیز کردئیے گئے ہیں۔بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکارلوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سمیت جدید آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔

جموں خطے کے اضلاع ادھمپور پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ، پونچھ اور راجوری میں بھی محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدنام زمانہ بھار تی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے بھی وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے ،لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ قابض فورسز اہلکارگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔