مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو مختلف سڑک حادثات میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق


 سری نگر—مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو مختلف سڑک حادثات میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق اور ایک بھارتی پیراملٹری اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع پونچھ کے علاقے بلنوئی میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور جس کی شناخت محمد ظاہر کے نام سے ہوئی ہے، ایک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثنا ضلع رامبن میں کنفر ٹنل کے اندر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار اور ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔دونوں کو علاج کے لیے رامبن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔