جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی محا صرے اور تلاشی کی کارروائی شروع

 سری نگر: جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے محا صرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ فوجیوں نے رات گئے ضلع کے علاقے ریڈونی میں آپریشن شروع کیا۔

بھارتی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ضلع کے علاقے ریڈونی پائین میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔دریں اثنا پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج مسلسل چوتھے روزبھی بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔