اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی صدر شہلا رضا نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہلا رضا نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ27 اپریل 2024 کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفی دے دیا تھا۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اپنا استعفی منسٹر آئی پی سی احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھجوادیا ہے، پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی، ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنیکی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے، پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کے لیے کمیٹی بنانیکا کہا گیا وہ نہیں بنائی گئی۔
شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ حیدر حسین کو بطور سیکرٹری کام کرنیکا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے، پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفی دینے کی بات کہی تھی، اجلاس میں ہمیں استعفی دینے سے روکا گیا تھا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔۔