کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کرلی


اسلام آباد ، کٹھمنڈو(صباح نیوز)کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کرلی۔ نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 35 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 50 منٹ)پرپاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کرلی۔

مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ نائلہ کیانی8 ہزارفٹ سے بلند 11چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔اس شاندار کامیابی پر الپائن کلپ آف پاکستان نے انہیں مبارک باد پیش کی۔