اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینٹ سیدیوسف رضاگیلانی سے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خطیب خطیب پارلیمنٹ ھاؤس مولانااحمدالرحمن سے ملاقات کی۔ سیدیوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر گلدستہ پیش کیا گیا ،ملاقات کے دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سردار سلیم حیدر نے یوسف رضاگیلانی کو پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے حالیہ ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پارٹی چیئرمین کی خواہش ہے کہ سیاسی قوتوں کے درمیان اہم قومی معاملات پر ہم آہنگی کو فروغ ملنے چاہیے ۔یوسف رضاگیلانی نے کہا وہ بھی چاہتے ہیں ملک ترقی کے لئے سیاسی جماعتوں میں تعاون ہونا چاہیے ۔سابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان قائرہ بھی اس موقع پر موجود تھے