سیو غزہ مہم کی بانی چیئرپرسن حمیرا طیبہ اسلام آباد میں گرفتار


اسلام آباد(صباح نیوز) غزہ میں نسل کشی کے چار صد دن پورا ہونے پر  سیو غزہ مہم کی بانی چیر پرسن  حمیرا طیبہ کو پولیس نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا ہے ۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزیر خارجہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شریک ہیں اور کل وزیراعظم اور آئی سی  کے پلیٹ فارم سے عرب اسلامک کانفرنس سے غزہ کے ایشو پر خطاب کرینگے جب کہ حکمرانوں کی اپنے ملک میں یہ پالیسی ہے کہ غزہ کیلئے آواز اٹھانے پر خواتین تک کی گرفتاریاں کرتے ہیں۔یہ قابل مذمت ہے۔کیا اسلام آباد میں غزہ کیلئے آواز اٹھانا جرم ہے؟حمیرا طیبہ سمیت تمام گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے۔