عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے دائر درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی


اسلام آباد(صباح نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے دائر درخواست  پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن نورین نیازی نے اپنے بھائی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے،

نورین نیازی کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر آج درخواست پر سماعت کریں گے۔