اسلام آباد۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ وادی نیلم کے مسائل کے ذمہ دار باریاں لگانے والے حکمران ہیں،حکمرانوں کی غفلت کے باعث آج پوراوادی نیلم مسائل کا شکار ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیروادی نیلم کے مسائل کے حل کو ترجیح اول بنائیں،وادی نیلم کے لیے بجٹ میں اضا فی رقم مختص کی جائے،برف باری کے باعث ضلعے کاایک بڑا حصہ مکمل طورپر کٹ جاتاہے بیمارو ں کو برف کی وجہ سے ہسپتالوں تک نہیں لایاجاسکتاجس کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے،76برس گزرنے کے باوجود ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے مسائل میں کمی ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہورہاہے
ان خیالات کااظہارانھوں نے حبیب اللہ بٹ کی قیادت میں تمام جماعتوں کے ملنے والے مشترکہ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،وفد نے وادی نیلم خاص کراپر نیلم کے مسائل سے آگاہ کیااورکہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے نیلم کے عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے جدوجہد کررہی ہے جس پراہل نیلم جماعت اسلامی کی قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ کہ جماعت ااسلامی اپنے اداروں اور اپنی سطح پر بھی مسائل حل کرے گی اور حکومت وقت سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وادی نیلم کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے،وادی نیلم کی آزادی کے لیے جدوجہد مقبوضہ کشمیرکے عوام کے برابر ہیں،ا ن علاقوں میں بھی ہندوستان کی فوج نے مظالم کی انتہاکی اور آئے روز فائرنگ سے لوگوں کو شہید اور زخمی اور بے گھرکیا مگر یہاں کے عوام نے جرا ت کامظاہرہ کیا اور کھڑے رہے۔جماعت اسلامی یہاں کے عوام کی آوازایونوان تک پہنچائے گی اور ایوانوں نے مسائل حل نہ کیے تو جماعت ااسلامی یہاں کے عوام کے ساتھ مل کر است اقدامات کرے گی۔