سری نگر— جموں کے ضلع رام بن میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر پانچ سو سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 58 گھر تباہ ہوگئے ہیں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا۔
رامبن گل روڈ پر زمین دھنسنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے بجلی کا 33 کے وی اے ریسیونگ اسٹیشن تباہ ہوگیا ہے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے
بعض مقامات پر 20 سے 30 میٹر تک زمین دھسنے کی وجہ سے تمام زرعی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، رام بن گول میں سڑک کے ساتھ لگ بھگ 1 کلومیٹر زمین دھنس گئی ہے، جس کے نتیجے میں 500 سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ زمین دھنسنے کی وجہ سے 58 سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے ہیں