سپیکر ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کرنے والوں میں سید نوید قمر، شازیہ مری، ملک عامر ڈوگر، مجاہد خان، اعجاز جاکھرانی، خالد حسین مگسی، گل اصغر خان اور نور عالم خان شامل تھے ، ملاقات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔