ملیریا کے تدارک کے لیے موثر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ،یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ملیریا سے آگاہی اور اس کے تدارک کے لئے موثر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ، ملیریا پوری دنیا میں کمیونٹیز کیلئے خطرہ بن رہا ہے،خاص طور پر ان خطوں میں جہاں صحت کی دیکھ بھال اور وسائل تک رسائی محدود ہے۔

ملیریا کے عالمی دن پرپیغام میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  ملیریا سے آگاہی اور اس سے نمٹنے کے لئے  موثر حل تلاش کرنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہے، لیکن اس کے کنٹرول کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ صحت سے متعلق عالمی معاہدوں کے دستخط کنندہ کے طور پر ملیریا پر قابو پانے کیلئے پر عزم ہے، ملیریا کے عالمی دن پر سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے ملیریا کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے اپنے عزم میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں، ملیریا پوری دنیا میں کمیونٹیز کیلئے خطرہ بن رہا ہے،خاص طور پر ان خطوں میں جہاں صحت کی دیکھ بھال اور وسائل تک رسائی محدود ہے، ہم ملکر ایسے اقدامات اٹھا سکتے ہیں جہاں کوئی بھی ملیریا کا شکار نہ ہو، آئیے ہم اس اہم دن پر ملیریا کے خاتمے کیلئے اپنی عہد کی تجدید کریں ، ملیریا کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات سے نہ صرف غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت بھی ہو گی۔