الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کاغزہ فلسطین ریلیف مشن جاری،100طلبا کومفت تعلیم و رہائش کی فراہمی

اسلام آباد (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا غزہ ریلیف مشن جاری،100فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، نجی یونیورسٹی اور فلسطینی سفارت خانے کے اشتراک سے مفت ہائرایجوکیشن،رہائش ودیگرسہولیات کی فراہم کی جائیں گی۔وفاقی دارالحکومت کے یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ پروقارتقریب کے موقع پر صدرالخدمت پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر انیس احمداور فلسطینی سفیراحمد جواد ربیع نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے، چانسلرحسن محمدخان،مرکزی سیکرٹری الخدمت سیدوقاص جعفری،ڈائریکٹرایجوکیشن ڈاکٹر احمدجبران بلوچ سمیت فیکلٹی ممبران اورمعززین تقریب میں شریک ہوئے۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق فلسطینی سفارت خانہ 100 طلبہ کو پاکستان لائے گا جہاں نجی یونیورسٹی اِن طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جبکہ الخدمت طلبہ کے لیے رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کرے گی۔