شہبار شریف کا شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار


 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے معروف شاعر اور ادیب شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے  ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ شہزادہ بدربن عبد المحسن کی وفات یقینا سعودی عرب کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے جزیرہ عرب میں ان کے مداحوں کے لئے بڑے غم کی خبر ہے ۔شہزادہ بدر کا لکھا سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے نغمہ ان کی یاد ہمیشہ دلاتا رہے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور شہزادہ بدربن عبد المحسن کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔