ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے


 کولمبو(صباح نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2008 کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے ۔